اورکزئی میں تبلیغی جماعت کے داخلے و تبلیغ کرنے پر عائد پابندی ہٹالی گئی

 

کوہاٹ(قدرت روزنامہ)قبائلی ضلع اورکزئی میں تبلیغی جماعت کے داخلے اور تبلیغ کرنے پر عائد پابندی ہٹالی گئی۔ اس ضمن میں گزشتہ روز مقامی ایم پی اے اور ضلعی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین سیدغازی غزن جمال نے سوشل میڈیا پراپناایک بیان دیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ نے قبائلی ضلع اورکزئی میں تبلیغی جماعت پر عائد پابندی ہٹالی اوراب تبلیغی جماعت کے ارکان اورکزئی میں داخل ہوکرتبلیغ کے لئے جاسکتے ہیں۔بیان کے مطابق مذاکرات میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر جی جی جمل اورسابق سینیٹر اورنگزیب بھی شامل تھے جن کی کوششیں رنگ لے

آئیں اورضلعی انتظامیہ نے ضلع اورکزئی کی حدودمیں تبلیغی جماعت پر عائد پابندی ختم کردی ہے ۔ ادھر جمعیت علمائے اسلام (ف) اورکزئی نے بھی اس ضمن میں اپنا بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق قبائلی اضلاع کے امیر جے یو آئی اورساتوںقبائلی سب ڈویژنز سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایم این اے مفتی عبدالشکور اور علمائے کرام کی کوششوں سے ضلع اورکزئی میں تبلیغی جماعت پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے جہاں اب تبلیغ بحال ہوگئی ہے۔بیان کے مطابق مفتی عبدالشکور ایم این اے نے اس مسئلہ کو اسمبلی فلور پر اٹھایا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک علمائے حق موجودہیں تب تک دعوت و تبلیغ کا کام جاری رہے گا اور اسلام پھیلتا رہے گا۔خیال رہے کہ چندماہ قبل ضلعی انتظامیہ نے اورکزئی کی حدودمیں تبلیغی جماعت کے داخل ہونے پرپابندی عائد کردی تھی۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

2 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago