خانیوال (قدرت روزنامہ)حکومت کیخلاف عوامی مارچ کے دوران ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہونے والی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی تصاویر شیئرکرتے ہوئے اظہارتشکرکیا ہےچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اوراپنے بھائی بلاول بھٹوزرداری کے ساتھ کراچی سے روانہ ہونے والی آصفہ کے ساتھ یہ حادثہ خانیوال میں پیش آیا جہاں دونوں خطاب کےلیے کنٹینرپرموجود تھے۔
سماء میڈیا ٹیم کے مطابق سگنل فریز ہونے سے اسکرین بلیک ہونے پرڈرون کیمرہ آؤٹ آف کنٹرول ہوکرآصفہ کے چہرے سے جاٹکرایاتھا۔
آصفہ نے ٹوئٹرپراسپتال میں ٹریٹمنٹ کے دوران اپنی تصاویرشیئرکرتے ہوئے فوری طبی امداد فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خانیوال 1122 اسٹیشن کے طبی علمے کا نام لیکرشکریہ ادا کرنے والی آصفہ نے ڈاکٹرز، جنرل سرجنز اورنرسز سے بھی اظہار تشکرکیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب ميں آصفہ بھٹو کے ساتھ پيش آئے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہيد رانی کی بہادر بیٹی ہے، زخمی ہونے کے باوجود ميرے ساتھ کنٹينر پرآناچاہتی تھيں، انہيں سمجھا کر اسپتال کی جانب روانہ کیا۔
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…