تحریک عدم اعتماد کی صورت میں وزیراعظم کا امیدوار لائیں گے؟ بلاول بھٹو زرداری نے صحافی کے سوال پر بڑااعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں ساہیوال پہنچ گیا۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا نجی چینل ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے نتیجے میں پیپلز پارٹی اپنا امیدوار نہیں لائے گی بلکہ اپوزیشن کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد ہم اپنا وزیر اعظم کا امیدوار لائیں گے ،لانگ مارچ ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ جو لوگ پہلے عدم اعتماد کے حامی نہیں تھے اب کھل کر تحریک عدم اعتماد کیلئے بول رہے ہیں۔لانگ مارچ سے حکومت پر پریشر بڑھا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ مستقبل کی حکمت عملی اسلام آباد پہنچ کر بنائیں گے۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ 6روز سے جاری ہے جس کی قیادت چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ آصفہ بھٹو زرداری بھی ہیں۔

واضح رہے کہ آصفہ بھٹو کو کل ایک نجی چینل کے ڈراون کیمرے سے چوٹ بھی آئی تھی ۔ آصفہ بھٹو کو آنکھ کے قریب 3ٹانکے لگے ہیں تاہم وہ صحت مند ہیں اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے اپنے بھائی کے ہمراہ عوامی مارچ کی قیادت سنبھال لی ہے۔

Recent Posts

یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…

3 mins ago

’مصنوعی دہشتگردی نامنظور‘، سوات میں ہزاروں افراد سڑکوں ہر نکل آئے، سفید جھنڈے اٹھا کر مارچ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل…

16 mins ago

نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ، امراض قلب کے ماہرین کا انتباہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شفا انٹرنیشنل اسپتال کے امراض قلب کے ماہرین نے انتباہ جاری کیا…

25 mins ago

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ تھرڈ امپائر بھی توسیع چاہتا ہے، قوم باہر نکلے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…

43 mins ago

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

58 mins ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

1 hour ago