سانحہ پشاور کی مذمت، تمام مکاتب فکر و مذاہب کے قائدین کا انتشار پیدا کرنے کی کوششوں کو باہمی اتحاد سے ناکام بنانے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک کے تمام مکاتب فکر و مذاہب کے قائدین نے سانحہ پشاور کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دشمن عناصر ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں ، جسے باہمی اتحاد سے ناکام بنائیں گے ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان ، سلامتی کے اداروں اور پولیس کے شانہ بشانہ ہیں ، پشاور مسجد میں خود کش حملہ کسی ایک مکتبہ فکر کی مسجد پر نہیں پوری پاکستان کی مساجد پر حملہ ہے ، یہ پاکستان اور اہل پاکستان پر حملہ ہے، دشمن کی تقسیم کرنے سازش ناکام ہو گی ، یہ بات مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور مذہبی جماعتوں کے قائدین چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، پیر نقیب الرحمن ، صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن،علامہ عارف واحدی، علامہ عبد الحق مجاہد، علامہ محمد حسین اکبر،مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا مفتی محمد زبیر، مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، مولانا حامد الحق حقانی ،چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ آزاد مارشل ، سردار بشن سنگھ، علامہ عبد الوہاب روپڑی، مولانا سید یوسف شاہ ، مولانا محمد خان لغاری ،حافظ کاظم رضا، مولانا نعمان حاشر ، مولانا ابو بکر حمید صابری ، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا پروفیسر ابو بکر صدیق ،علامہ طاہر الحسن ، مولانا عبید اللہ گورمانی ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا پیر اسعد حبیب شاہ جمالی، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، علامہ پیر زبیر عابداور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہی ،قائدین نے کہا کہ پشاور خودکش دھماکا  پاکستان دشمن عناصر کی کاروائی ہے، دشمن کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

رہنمائوں نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خودکش دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے، اس حملے کو پاکستان پر حملہ سمجھتے ہیں ، شہدا  کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اس وقت ہمیں ملکی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے،دشمن کو اس کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔رہنمائوں نے کہا کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا جو ایک بزدلانہ عمل ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور شہدا  کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ اس حملے کو پاکستان پر حملہ سمجھتے ہیں،یہ حملہ ایک طبقے پر نہیں ہم سب پر ہے، شہدا اور زخمیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

رہنمائوں نے کہا کہ ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں امن چاہتی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں،  ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں ، امن و مان خراب کرنے کی سازشیں کرنے والی طاقتوں کو مؤثر انداز میں جواب دینا ہو گا۔

Recent Posts

یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…

12 mins ago

’مصنوعی دہشتگردی نامنظور‘، سوات میں ہزاروں افراد سڑکوں ہر نکل آئے، سفید جھنڈے اٹھا کر مارچ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل…

25 mins ago

نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ، امراض قلب کے ماہرین کا انتباہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شفا انٹرنیشنل اسپتال کے امراض قلب کے ماہرین نے انتباہ جاری کیا…

34 mins ago

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ تھرڈ امپائر بھی توسیع چاہتا ہے، قوم باہر نکلے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…

51 mins ago

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

1 hour ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

2 hours ago