موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد ، حق دو تحریک ماہی گیروں کیخلاف سازش ہے ،گوادر ماہی گیر اتحاد

گوادر (قدرت روزنامہ) گوادر ماہیگیر اتحاد کا زبردست موٹر سائیکل ریلی۔ موٹر سائیکل ریلی کا آغاز ملا موسی موڑ سے ہوا جو فش ہا ربر روڈ۔ میرین ڈرائیو ۔ استاد عبدالمجید گوادری روڈ اور سید ظہورشاہ ہاشمی ایونیو اور اہیر پورٹ روڈ سےہوتا ہوا گوادر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوا ۔ احتجاجی ریلی میں ماہیگیروں سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماو¿ں نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی ماہیگیر سیکر یٹری و ماہیگیر اتحاد کے سابق صدر خداداد واجو۔ آل پارٹیزاتحاد کے کنوینر مولابخش مجاہد۔ بی این پی کے رہنما کہد ہ علی۔ گوادر ماہیگیر اتحاد کے رہنما ناخدا رسول بخش کوچ اور یونس انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرالنگ نے سمندر کو بانجھ بنادیا ہے۔ ٹرالروں کے نمائند ے مختلف اداروں میں ہو نے کے سبب ادارے ٹرالروں کی روک تھام میں ناکام ہو چکے ہیں اور جسکا خمیازہ ماہیگیر بھگت رہے ہیں۔ محکمہ فشریز کو جدید بوٹ دیا جائے تاکہ وہ ٹرالروں کی روک تھام کرکے سمندر کو ٹرالروں سے پاک کردیں لیکن محکمہ فشریزکے خراب و خستہ حال بوٹوں کو مرمت کے نام پر پیسہ ہڑپ کرنے کا منصوبہ بنایا جا چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سمندر ہما را روزگار ہے ہم سمندر کے تحفظ کے لئے گوادر ماہیگیر اتحاد نے ماہیگیروں کے ساتھ ملکر جدوجہد کرکے قربانی دی ہے لیکن حق دو تحریک کے نام سے بنائی گئی تحریک ماہیگیروں کی جدوجہد اور اسکی قربانیوں کو سبوتاژ کررہی ہے انھوں نے کہا کہ ماہیگیر اتحاد نے اس وجہ سے اس تحریک کی حمایت نہیں کی کہ وہ ماہیگیروں کے خلاف محاذ شروع کریں۔ سمندر کے اندر تیل و ڈیزل کا کاروبار سمندری حیات کو ختم کرنے کا مترادف ہے کیونکہ ڈیزل ایک کیمیکل نما چیز ہے جو سمندر کو برباد کرنے کا سبب بن سکتاہے لیکن یہ تحریک سمندر کے اندر ڈیزل و تیل کے کاروبار کرنے کا مطالبہ کررہی ہے جسکو ہم ایک ماہیگیروں کیخلاف سازش سمجھتے ہیں۔ اسی تحریک نے اپنے دھرنے کے اندر بارڈروں پر ٹوکن سسٹم کا خاتمہ و ایف سی کی بے دخلی کا مطالبہ کیا تھا لیکن آج اسی تحریک کے سربراہ نے اپنے لوگ بٹھاکر بارڈر پر کام کرنے والوں کو ٹوکن دے رہے ہیں۔ انھوں نے کھاکہ رات کے تین بجے تحریک کے سربراہ کس سے ملنے گئے اور اسکے پارٹی کے مرکزی رہنماو¿ں نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے کیوں ملاقات کی ہے یہ سب سوال ہیں۔ لیکن جو کاز و تحریک ماہیگیر تنظیموں اور ماہیگیروں کے خلاف استعمال ہو گا تو ہم انکے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے ۔ انھوں نے کھاکہ ماہیگیر کسی طور بھی کسی کو سمندر کے اندر ڈیزل کا کاروبار کرنے نہیں دیگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کءدہائیوں سے ماہیگیروں کےلئے کالونی بنانے کا اعلان کیاگیا ہے لیکن ماہیگیروں کےلئے تاحال کالونی نہیں بناءگءہے بلکہ اس کالونی کو ادارے بااثر افراد کے زریعے قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کھاکہ ادارے نااہل ہو چکے ہیں وہ ماہیگیر کالونی کی تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا نہیں کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چائنہ کے جانب سے بھیجے گئے سولروں کو گوادر کے مقامی افراد کو دینے کے بجائے گوادر پر قبضہ کرنے والے قابضین کو دینے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ماہیگیر اتحاد کسی طور پر برداشت نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ کچھ مافیا ماہیگیروں کےلئے ائل و مشکلات پیدا کررہے ہیں لیکن ہم اس احتجاج کے توسط سے انکو بتا دینا چاہتے ہیں کہ سمندرہما را روزگار ہے ہم نے پہلے بھی ماہیگیری کی۔ آج بھی کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی کرینگے لیکن جو مافیا ماہیگیروں کیخلاف استعمال ہو گی انکے خلاف ہم ضرور احتجاج کرینگے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

5 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

15 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

27 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

33 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

37 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago