شین وارن کی موت پر جمائما گولڈ سمتھ کا بیان بھی آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ نے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے .  

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ شین وارن کے انتقال کی خبر چونکا دینے والی ہے .

جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ شین وارن میرے بیٹوں سمیت بہت سے لوگوں کے لیے کھیلوں کا ہیرو تھا، ایک بڑے دل والے دوست تھے .

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری سپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے . شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا .

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی .

. .

متعلقہ خبریں