ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 58 پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے . ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 113 روپے 7 پیسے مہنگا ہوگیا ہے . گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2002 روپے 07 پیسے مقرر کردی گئی ہے . ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست 2021 کیلئے ہے، جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1889 روپے 57 پیسے کا تھا . واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کا اعلان کردیا ہے، معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا . ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے . نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا . شہباز گل نے مزید کہا کہ 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے . دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لٹر لیکن پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے . دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11فیصد ہوا . شہباز گل نے کہا کہ یاد رہے کہ جن 27 ممالک میں قیمتیں پاکستان سے کم ہے ان میں سے زیادہ تر ممالک اپنی پٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہیں- اس وقت پٹرولیم پراڈکٹس پر حکومت پاکستان تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کر رہی ہے . کرونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 9.58 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 113 روپے7 پیسے مہنگا ہوگیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا . تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم اگست سے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے .
متعلقہ خبریں