اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل بہت غمگین ہے . اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے .
اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور ملکِ عزیز میں امن و امان کی فضا قائم رکھے!دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے،ریاست کے شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے
میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے . اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے . انہوںنے کہاکہ شدت پسندی کو دشمن ہتھیار بنالیتا ہے،شدت پسندی منبر،سکول اور تھانہ کے کردار ادا نہ کرنے کا نتیجہ ہے . وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ ریاست کے شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے . وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ ہمیں اقدام کرنے ہوں گے اس کیلئے اتفاق رائے چاہیے .
پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل بہت غمگین ہے . اس واقعے کی جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے . اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور ملکِ عزیز میں امن و امان کی فضا قائم رکھے!