پاکستان کا فضائی دفاع مزید مضبوط ،چینی ساختہ10 جے ٹین طیاروں کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا فضائی دفاع مزید ناقابل تسخیر بنانے کی جانب کلیدی پیشرفت، پاک فضائیہ کیلئے خریدے گئے چینی ساختہ جے ٹین طیارے وطن پہنچ گئے ، پہلے مرحلے میں دس جے 10طیارے پاک فضائیہ کے ایئربیس پہنچے جنہیں جلد خصوصی تقریب میں باضابطہ طور پر پاک فضائیہ میں شامل کیا جائے گا۔ روزنامہ 92نیوز میں فیصل رضا خان کی شائع رپورٹ کے مطابق موصول شدہ ویڈیو، تصاویر اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق چین کے تیار کردہ “جے 10جدید لڑاکا طیاروں کے پہلے سکواڈرن کا حصہ دس طیارے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پہنچ گئے ، ان طیاروں

کو جلد ہی خصوصی تقریب میں باضابطہ طور پر پاک فضائیہ میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چینی ساختہ جے ٹین لڑاکا طیارہ جو “طاقتور ڈریگن” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، جدید ترین ملٹی رول سنگل انجن اور 4.5 جنریشن ڈیلٹا ونگ لڑاکا طیارہ ہے ۔ طیارہ پرواز کیلئے فلائی بائے وائر کنٹرولز، پلک جھپکتے مڑنے ، بہترین حربی صلاحیتوں کا حامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق طیارے کا ہوا باز اپنے ہیلمٹ اور کاکپٹ میں ملٹی فنکشن ڈسپلے سے انتہائی اہم آپریشنز میں کلیدی مدد حاصل کر سکتا ہے ، جدید ترین اییسا اور پلینر ارے ریڈارز سے بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی، انہیں نشانہ بنانے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے ۔ جے 10 طیارہ ہر قسم کے موسم اور حالات میں تیر بہ ہدف آپریشنز کر سکتا ہے ، یہ بنیادی طور پر فضاسے فضا میں لڑاکا آپریشنز کیلئے مختص ہے ، تاہم سٹرائیک آپریشنز میں بھی انتہائی کارگر ہے ۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی مانند جے 10 سی پر بھی پی ایل 15 میزائل نصب ہونگے ، ان کیساتھ پی ایل 8، 10، 12 اور اینٹی شپ میزائل بھی دستیاب ہیں۔ پاک فضائیہ کی ضروریات کے مطابق “جے 10(پاکستان کیلئے مخصوص ورژن) لڑاکا طیارے میں نئے اور جدید فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، اس طیارے کا انجن بھی چین کا مقامی سطح پر تیار کردہ ہے ۔ پاکستان چین سے جے 10 کے تین سکوارڈن یا 60 جہاز خرید رہا ہے ۔ چینی ساختہ جدید ترین اور مہلک میزائلوں سے لیس “جے 10 طیاروں کی شمولیت سے ملکی فضائی دفاع کئی گنا مضبوط ہو گا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق مشرقی ہمسائے میں رافیل طیاروں کی آمد اور موجودہ بھارتی قیادت کی گیدڑ بھبکیوں کے تناظر میں جے 10 کی آمد سے پاکستان کے فضائی دفاع میں اور ہر قسم کے دشمن کیخلاف کلیدی تذویراتی بالادستی حاصل ہو گئی ہے ۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

4 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

6 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

6 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

6 hours ago