لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے مارچ کو راولپنڈی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، انہوں نے جو 60 ، 70 لوگ لانے ہیں لے آئیں ، ہم چائے پلا کر خدمت کریں گے .
لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بلاول آسٹریلیا سے ٹیسٹ میچ کے بعد راولپنڈی پہنچیں ، عالمی سطح پر ایسے اشارے نہ دیں جس سے کرکٹ متاثر ہو ، جتنے لوگ اپ کے ساتھ ہیں ان کیلئے ایک کیبن پیش کر دیں گے ، پی ٹی آئی اکیلی وفاقی جماعت ہے ، مسلم لیگ (ن) کی چاروں صوبوں میں نمائندگی نہیں ، پاکستان پیپلزپارٹی علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے ، آصف علی زرداری نے ضیاء الحق کے خواب کو پورا کیا .
مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے فواد چودھری نے معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کا شعر سنایا
توں شاکر آپ سیاناں ایں
ساڈا چہرہ پڑھ ، حالات نہ پچھ
فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کے حالات مت پوچھیں بس ان کا چہرہ دیکھ کر اندازہ لگا لیں ، مولانا کی جانب سے 48 گھنٹے میں عدم اعتماد کی تحریک کی بات کو اب 72 گھنٹے گزرنے والے ہیں ، لگتا ہے عدم اعتماد ان کا وہ بچہ ہے جو گلی میں گم گیا اور اب مل نہیں رہا .
وزیر اطلاعات نے کہا کہ 22 مارچ کواسلامی ممال کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہونے والا ہے جس میں 29 ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کی یقین دہانی کرا چکے ہیں ، پہلی بار 23 مارچ کو نہ صرف مسلم امہ بلکہ دیگر اہم ممالک کے وزرائے خارجہ بھی پریڈ دیکھیں گے . وزیر اعظم جلد یورپی یونین کا دورہ کرنے جا رہے ہیں ، ہم روس یوکرین تنازع پر کہہ چکے ہیں کہ جنگ کی حمایت نہیں کرتے .
پشاور واقعہ پر فواد چودھری نے کہا کہ اس واقعے سے ہر کسی کو دکھ ہوا ، پورے ملک پر قیامت گزری ، یہ یہ پہلا موقع نہیں ہے ، جب بھی یہاں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہوئی تو کسی نہ کسی طرز کے ڈرامے ہوئے .
. .