اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دارخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ خیبر پختون خوا پولیس واقعہ کی تہہ تک پہنچ چکی ہے ، پشاور واقعے کے تینوں ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے اور ایک دو رروز تک پولیس ملزمان کو بھی گرفتار کر لے گی .
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ ملک میں عدم اعتماد کا بڑا شور مچا ہواہے ، ابھی تک اجلاس کی ریکوزیشن کی درخواست بھی نہیں آئی ہے ، ریکوزیشن کی درخواست آنے پر 14 دن میں سپیکر نے اجلاس بلانا ہوتاہے ، تحریک عدم اعتماد پر سپیکر کے پاس 3 دن ہوتے ہیں ، یہ دونوں الگ چیزیں ہیں، اپوزیشن عوام میں غلط فہمیاں پیدا نہ کرے ، ملک سیلابوں زلزلوں سے تباہ نہیں ہوتے بلکہ افواہوں اور انتشار کی باتوں سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے ، تحریک عدم اعتماد ایک مہینے کا پروسیجر ہے ، عمران خان 5سال پورے کریں گے ، اپوزیشن جو مرضی تحریک لے آئیں ، پہلے بھی انہیں شکست ہوئی اور اب بھی شکست ہو گی ، پاکستان آگے بڑھنے کی طرف جارہاہے اور بعض لوگ انتشار ہو ہوا دے رہے ہیں .
گزشتہ روز جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقعہ مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے .
. .