(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے .
ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی گئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا .
مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اپوزیشن کی پیش قدمی سے متعلق آگاہ کیا .
ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں رہنماؤں کا موجودہ حکومت سے جلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اتفاق ہوا .
. .