’پرے ہٹ، ہاتھ نہ ملا، تجھے پتا نہیں کورونا ہے‘ ، شیخ رشید کا پارٹی ورکر سے مکالمہ، ویڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)’پرے ہٹ، ہاتھ نہ ملا، تجھے پتا نہیں کورونا ہے‘ ، پارٹی ورکر سوری سر ، سوری سر کہتا رہ گیا، وزیر داخلہ شیخ رشید اور پارٹی ورکر کے درمیان مکالمہ ، ویڈیو وائرل ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وزیر داخلہ شیخ رشید کی ایک ویڈیو وائر ل ہو گئی ہے، جس میں وہ نالی لئی کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید جیسے ہی اپنی گاڑی سے باہر نکلتے ہیں تو ایک پارٹی ورکرز لپک کر اُن سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن وزیر داخلہ شیخ رشید اُسے پنجابی زبان میں ڈانٹ پلا دیتے ہیں۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ ’پرے ہٹ، ہاتھ نہ ملا، تجھے پتا نہیں کورونا ہے۔‘ (دور ہو جاؤ، ہاتھ نہ ملاؤ، تمہیں پتا نہیں کہ کورونا ہے۔

) دوسری جانب پارٹی ورکر سوری سر سوری سر کہتا رہ گیا اور وزیر اخلہ شیخ رشید نالہ لئی کا معائنہ کرنے کے لیے آگے بڑھ گئے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے لکھا کہ شیخ رشید صاحب کا یہ ردعمل مثبت تھا کیونکہ کورونا کی وبا کے دوران ہاتھ نہیں ملانا چاہیے دوسری جانب ایسے صارفین بھی تھے، جنہوں نے شیخ رشید صاحب کو باوقار طریقے سے منع کرنے کی تلقین کی۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مون سون سے تباہی مچا دی۔ اسلام آباد میں سیلابی صورتحال، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، نشیبی علاقے ڈوب گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب، تباہی مچ گئی ۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک 122 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔
وفاقی دارلحکومت میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہے، شہری کچھ گھنٹوں کے لئے غیر ضروری نقل و حرکت نہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ مختلف علاقوں میں گھروں، پلازوں کی بیسمنٹس میں پانی بھر چکا ہے، لوگ اپنے طور پر پانی نکالنے کی کوشش سے اجتناب کریں، صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ علاقوں میں صورتحال کافی بہتر کرلی ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

6 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

36 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

46 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago