(قدرت روزنامہ)متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد اور نئے حکومتی سیٹ اپ کا فارمولا طے کر لیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) نے حکومت گرانے کے فارمولے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے طے شدہ فارمولے کے تحت مرحلہ وار آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ، کامیابی کی صورت میں چیئرمین سینیٹ اگلا نشانہ ہوں گے۔
فارمولے کے تحت اس سے اگلے مرحلے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی کارروائی ہو گی۔
اپوزیشن قائدین اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو 3 سے 5 ماہ میں ملک میں عام انتخابات ہوں گے۔
نئے حکومتی سیٹ اپ میں وزارت عظمیٰ مسلم لیگ (ن) جب کہ اسپیکر شپ پیپلز پارٹی کو ملے گی۔
نئی حکومت بننے کے فوری بعد تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کو ساتھ دینے کی دعوت دی جائے گی۔
نئی حکومت انتخابی اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر قانون سازی کرے گی۔
اس کے علاوہ نئی حکومت تاحیات نااہلی کے حوالے سے بھی قانون سازی کرے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…