اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کا بڑا اہم کردار ہے اور اس کا فائدہ اپوزیشن جماعتوں کو اٹھانا چاہیے . انہوں نے ساہیوال میں لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ساہیوال پہنچنے پر لوگوں نے شاندار استقبال کیا تھا, عوام کو پیپلز پارٹی سے امیدیں ہیں.بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد پہنچنا ہے لوگ ہمارے قافلے کا حصہ بنیں .
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق جتنے بھی لوگ ہم ساتھ رکھیں گے اتنا ہی فائدہ ہوگا . اپوزیشن جماعتوں کو مسلم لیگ ق کے کردار سے فائدہ ٹھانا چاہیے . قبل ازیں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا، وہ محدود مدت کے لیے ہو گا اور اس کا مینڈیٹ انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات کروانا ہو گا .
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد کی تحریک ہے . پیپلزپارٹی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے جمہوری طریقہ ہی اپنائے گی . انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں . ہم بڑے عرسے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کام کررہے ہیں . عدم اعتماد سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائیں گے .
تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی . ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو رخصت کرنے کے بعد آنے والا سیٹ اپ مختصر مدت کا ہوگا . جس کا مقصد شفاف انتخابات ہوگا . ہر گزرتا ایک ایک دن عمران خان کے لیے مشکل ہوتا جارہاہے . ہم بڑے عرسے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کام کررہے ہیں . عدم اعتماد سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائیں گے .