ق لیگ کا بڑا اہم کردار ہے، اپوزیشن جماعتوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کا بڑا اہم کردار ہے اور اس کا فائدہ اپوزیشن جماعتوں کو اٹھانا چاہیے۔انہوں نے ساہیوال میں لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ساہیوال پہنچنے پر لوگوں نے شاندار استقبال کیا تھا, عوام کو پیپلز پارٹی سے امیدیں ہیں.بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد پہنچنا ہے لوگ ہمارے قافلے کا حصہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق جتنے بھی لوگ ہم ساتھ رکھیں گے اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ اپوزیشن جماعتوں کو مسلم لیگ ق کے کردار سے فائدہ ٹھانا چاہیے۔قبل ازیں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا، وہ محدود مدت کے لیے ہو گا اور اس کا مینڈیٹ انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات کروانا ہو گا ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد کی تحریک ہے ۔پیپلزپارٹی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے جمہوری طریقہ ہی اپنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں۔ ہم بڑے عرسے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کام کررہے ہیں ۔عدم اعتماد سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائیں گے۔
تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو رخصت کرنے کے بعد آنے والا سیٹ اپ مختصر مدت کا ہوگا۔ جس کا مقصد شفاف انتخابات ہوگا۔ہر گزرتا ایک ایک دن عمران خان کے لیے مشکل ہوتا جارہاہے ۔ہم بڑے عرسے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کام کررہے ہیں ۔عدم اعتماد سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائیں گے ۔

Recent Posts

نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج واقعہ…

5 hours ago

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی،بلاول کا ٹویٹ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے…

6 hours ago

ہمیشہ بھارت سے بہترتعلقات کا حامی رہا،نوازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…

6 hours ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا…

6 hours ago

حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط…

6 hours ago

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

6 hours ago