شین وارن سے کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ سیکھا: پریتی زنٹا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ اُنہوں نے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن سے کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریتی زنٹا نے شین وارن کے ہمراہ لی گئی اپنی پُرانی تصویر شیئر کی۔

پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ سُن کر بہت دُکھ ہوا کہ شین وارن نہیں رہے، وہ گراؤنڈ میں ایک جادوگر تھے جبکہ گراؤنڈ سے باہر اُن کی کرشماتی اور چمکدار شخصیت تھی۔اداکارہ نے کہا کہ میں جب بھی آئی پی ایل کے دوران ان سے ملی تو بہت ہنسی، وہ پوری دنیا میں بہت سے لوگوں کے لیے ایک متاثر کُن شخصیت تھے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ان کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت ہے، میرے دوست! آپ کو یاد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

Recent Posts

چیمپئنزکپ: صائم ایوب کے 156 رنز کی بدولت پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا

فیصل آبا(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا۔…

1 min ago

ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب میں اینٹی ٹیررازم فورس (اے…

26 mins ago

حکومت نے فسطائیت کی انتہا کی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ زیادہ منظم جلسہ کرینگے، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے…

35 mins ago

بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ…

56 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

1 hour ago