جہانگیر ترین ابھی پاکستان نہیں آ رہے : فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی صحت بہتر ہے، وہ اسپتال سے گھر شفٹ ہو گئے ہیں، ابھی پاکستان نہیں آ رہے، لندن میں ہی رہیں گے۔انہوں نے لاہور میں دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں نے تعاون کا یقین دلایا ہے، وہ ڈٹ کر وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

’’چاہتے ہیں مارچ کرکٹ کے بعد پہنچے‘‘

وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور شہباز شریف کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، بلاول کے مارچ کو ہم راولپنڈی میں خوش آمدید کہیں گے، چاہتے ہیں کہ ان کا مارچ کرکٹ کے بعد پہنچے۔

’’مولانا کا چہرا اترا ہوا ہے‘‘

ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا چہرا اترا ہوا ہے، تحریکِ عدم اعتماد اپوزیشن کا وہ بچہ ہے جو گلی میں کھو گیا ہے، 48 گھنٹے کا کہا گیا، اب 72 گھنٹے ہو گئے ہیں، تحریکِ عدم اعتماد نہیں آئی، اگلے 24 گھنٹوں میں تحریکِ عدم اعتماد لے کر آئیں، جن لوگوں کےنام لیے گئے ہیں کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ ہیں، انہوں نے تحریکِ استحقاق جمع کرائی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ 4 ڈویژنز تک محدود ہو گئی ہے، زرداری صاحب نے ضیاء الحق کا خواب پورا کر دیا، پیپلز پارٹی حکومت کی تبدیلی کی بجائے زرداری فیملی سے پارٹی واپس لے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، او آئی سی اجلاس میں 29 ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

’’بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے‘‘

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کے سانحے پر پورا ملک افسردہ ہے، ہم امن کے لیے تیارہیں، مسئلہ کشمیر حل کرنا ضروری ہے، بھارت سے کی جانے والی ہر ٹویٹ میں آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کیا گیا، بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے تنازع پر پاکستان کا مؤقف بڑا واضح ہے، یہ جنگ ختم ہونی چاہیے اور مذاکرات ہونے چاہئیں، جن کے مے فیئر میں گھر ہیں وہ پریشان ہیں کہ ہم روس کیوں چلے گئے۔

’’یہ تاثر غلط ہے کہ ہمارے مغربی بلاک سے تعلقات خراب ہو گئے‘‘

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تاثر دینا کہ ہمارے مغربی بلاک کے ساتھ تعلقات خراب ہو گئے ہیں غلط ہے، وزیرِ اعظم عمران خان بہت جلد یورپ کا دورہ کرنے جا رہے ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

شفقت محمود نے کیا کہا؟
اس موقع پر وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی علاقائی جماعت ہے، آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی منڈی لگائی ہوئی ہے۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

9 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

15 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

19 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago