اپوزیشن کے پاس تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر پورے نہیں، گورنر سندھ کا دعویٰ

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ سے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس تحریک عدم اعتماد کیلیے نمبر پورے نہیں ہیں۔خصوصی گفتگو کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے ادارے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں، وہاں سے نہ کوئی اشارے آتے ہیں، نہ ہی فون جاتے اور آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 9 مارچ کو کراچی آئیں گے اور ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور آئندہ بھی اچھے رہیں گے، وزیراعظم اتحادیوں سے ملاقات کرتے ہیں، چوہدری

شجاعت سے بھی ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ کیلئے میں نے وزیراعظم سے بات کی ہے، ایم کیو ایم ہماری حکومت کیساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، متحدہ قیادت کے کوئی مطالبات نہیں ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کو سراہا ہے، متحدہ کے کیمپ سے مختلف اوقات میں مختلف آوازیں آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پالیسی سے اختلافات ہوسکتا ہے، جسے ہم دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایم کیو ایم کی خواہش تھی کہ وزیراعظم بہادرآباد میں مہمان نوازی کا موقع دیں۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

2 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

17 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

25 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

33 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

40 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

49 mins ago