عمران خان کی حکومت کے خلاف نہیں لیکن مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، سابق کپتان یونس خان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ تیل، ٹماٹر اور آٹا ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، پیٹرول ابھی سستا ہے لیکن ہو سکتا ہے پھر قیمت بڑھ جائے، پر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں عمران خان حکومت کے خلاف ہوں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت‘شہر قائد میں کھیلوں کو درپیش مسائل اور ان کا حل’کے عنوان سے کراچی ری بِلڈ سیمینار میں کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے خصوصی شرکت کی، سیمینار کی صدارت جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کر رہے تھے، تقریب میں سابق اولمپک باکسنگ ریفری علی

اکبر شاہ اور ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین نے بھی شرکت کی۔کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے کہا ماضی میں گراؤنڈز بہت تھے اور بلڈنگز کم ہوا کرتی تھیں، اب نرسریاں اور گراؤنڈز کم ہو گئے، گراونڈ کی فیس بڑھا دی گئی، کرکٹ کا سامان بھی مہنگا ہوگیا ہے، تیس ہزار روپے کی صرف ہیلمٹ ہے تو یہ کہاں سے خریدیں لوگ۔انھوں نے کہا پیٹرول سستا ہوگیا لیکن شاید دوبارہ قیمت بڑھ جائے، اب تو ٹماٹر، آٹا ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، میں عمران خان کی حکومت کے خلاف نہیں ہوں، جب چیزیں مہنگی ہونے لگی تو چھوڑ دیں۔یونس خان نے کہا مجھے جگہ دیں میں اکیڈمی بناؤں گا، جو پیسے دے سکتا ہے ان ہی سے مانگیں گے ہر کسی سے نہیں،میرے اپنے بچے فٹبال کھیلتے ہیں، میں ایک آرم ریسلر کے لیے بھی اسپانسر ڈھونڈ رہا ہوں، اگر کھلاڑی کو اسپانسر نہ ملا تو میں خود پیسے خرچ کروں گا، پہلے زمانے میں محلے کے چاچے مامے خالی جیب کے باوجود کرکٹ کو سپورٹ کرتے تھے۔سابق اولمپک باکسنگ ریفری علی اکبر شاہ نے کہا کھیلوں کو گزرتے وقت کے ساتھ جھٹکے لگ رہے ہیں، جتنے بھی لوگ اسپورٹس منسٹری میں موجود ہیں وہ ایک لفظ بھی نہیں جانتے، کراچی نے کھیلوں کے نامور کھلاڑیوں کو جنم دیا ہے، جھنڈے کے لیے اب کم کھلاڑی کھیلتے ہیں، اصل مقصد پیسہ کمانا ہوگیا ہے۔ ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین نے کہا حقدار کو حق دلانا ہوگا، یونس خان جیسے محنتی کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا، کھیلوں کا انفرا اسٹرکچر درست کرنے کی ضرورت ہے، گراؤنڈ آباد کرنے کے لیے بچوں کا حوصلہ بڑھانا ضروری ہے۔ انھوں نے شکوہ کیا کہ کرکٹ نے تمام کھیلوں کو دبا دیا ہے، اس کھیل میں ٹیلنٹ سمیت پیسہ بہت ہے، لیکن دیگر کھیلوں میں اگر اسپانسرشپ لائی جائے تو ٹیلنٹ اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

Recent Posts

افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین…

1 min ago

پنڈی میں تماشہ لگانے کی اجازت نہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، عظمیٰ بخاری کی گنڈا پور کو دھمکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 mins ago

پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں بلکہ کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز…

9 mins ago

نئے قرضے پر آئی ایم ایف کی شرائط اور تجاویز سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب…

15 mins ago

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی…

19 mins ago

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین…

21 mins ago