بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی افغانستان کے ہسپتال پر بمباری، ہسپتال کی عمارت تباہ ہو گئی

کابل(قدرت روزنامہ) بھارتی ائیر فورس نے افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں ہسپتال پر حملہ کر دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بمباری سے ہسپتال میں آگ لگ گئی اور ہسپتال کی عمارت تباہ ہو گئی ہے، افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر پر حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے عہدیدار نے بتایا کہ طالبان کے صوبہ ہرات میں داخل ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد راکٹ اور دستی بم سے حملے کیے گئے اور افغانستان میں اقوام متحدہ

مشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کے قریب افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں زبردست جھڑپیں ہوئیں۔اس حملے کے بعد اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ حملے کے بارے میں مکمل تصویر کشی کی کوشش کر رہے ہیں اور متعلقہ فریقین سے رابطے میں ہیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عمارت پر کس نے حملہ کیا تھا لیکن ایک مغربی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ شہر میں موجود تمام سفارتی عمارتوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔افغانستان میں اقوام متحدہ مشن نے مزید کہا کہ یہ حملہ اس کمپاؤنڈ کے داخلی راستوں پر کیا گیا جن پر واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی عمارت ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل برائے افغانستان کے نمائندہ خصوصی دیبوراہ لیونس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عمارت پر کیا گیا یہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کے مشن نے تصدیق کی کہ واقعے میں ادارے کے کسی فرد کو نقصان نہیں پہنچا۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ ممکن ہے کہ گارڈز دفتر کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہو گئے،انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے جنگجو جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے اور اب اس عمارت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور راولپنڈی پہنچے بغیر واپس پشاورروانہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان…

2 mins ago

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

2 hours ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago