معروف پاکستانی ماڈل نے غیرملکی سے کورٹ میرج کرلی،دلہا دلہن کا ڈانس،ویڈیو وائرل

 

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نے غیرملکی منگیتر کے ساتھ شادی کرلی . ماڈل و اداکارہ صوفیا خان جو کہ فیا خان کے نام سے جانی جاتی ہیں نے انسٹاگرام پر اپنے ترکش نژاد منگیتر تولگا ریکن کے ساتھ کورٹ میرج کی ایک جھلک شیئر کی ہے .

فیا خان نے سال 2017 میں ترکی کے تولگا ریکن سے منگنی کی تھی . فیا خان اپنی شادی کے دن سفید رنگ کے ترکش روایتی لباس میں ملبوس تھیں جبکہ اُن کے منگیتر نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ پہن رکھا تھا . ویڈیو میں فیا خان کو اپنے شوہر کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا

ہے، یہ ویڈیو سڑک پر بنائی گئی جہاں اُن کے عزیز و اقارب بھی موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں