بے روزگار نوجوانوں کےلئے اہم خبر

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب روز گار اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے
پرائیویٹ بینکوں کی مدد لینے کی تیاریاں،اپنا روزگار سکیم کے تحت پرائیویٹ بینکوں کے ذریعے قرضے دینے کی تجویز ،محکمہ صنعت و تجارت نے پرائیویٹ بینکوں سے متعلق تجویز حکومت کو پیش کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نوجوانوں کو کاروبار کرنے کے لیے 30 ارب روپے کے قرض دینے کا وعدہ حکومت نے کیا تھا ۔یہ قرض براہ راست بینک آف پنجاب کی مدد سے نوجوانوں کو دئیے جارہے ہیں لیکن درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث پراجیکٹ سست روی کا شکار ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اپنا روز گار اسکیم کو بہتر اور اس میں قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے تیزی لانے کے لیےبینک آف پنجاب کیساتھ ساتھ نوجوان پرائیویٹ بینک سے قرضہ لے سکیں گے اور اس عمل سے اپنا روزگار سکیم کے تحت پرائیویٹ بینکوں کے ذریعے نوجوانوں کو قرضے دینے میں تیزی آئے گی ۔پنجاب حکومت نے محکمہ صنعت کو سالانہ چھ ارب روپے روپے قرض نوجوانوں کو دینے کی حکومت عملی اپنائی تھی لیکن سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 14 ماہ میں صرف 70 کروڑ روپے ہی نوجوانوں کو بطور قرض ملے ہیں ۔

Recent Posts

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ )فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 4 گھروں میں ڈکیتی کے…

9 mins ago

وہ بھارتی اداکارہ جس نے انڈسٹری چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے شادی کی پھر کیا ہوا؟ جانئے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) رادھیکا کمار سوامی ہندی سنیما کا ایک مشہورنام رہا ہے۔ لیکن…

15 mins ago

پنجاب میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے متعلق پی ڈی…

20 mins ago

سرگودھا: خواتین سے بی آئی ایس پی کی رقم ہتھیانے والے 10 افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا میں خواتین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی…

20 mins ago

پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب پولیس کے کچے کے علاقے میں آپریشن کےد وران بدنام زمانہ…

35 mins ago

اداکارہ اشنا شاہ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟ حیران کن انکشاف

  کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی خوبرو ادا کارہ اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری…

42 mins ago