اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں، اپوزیشن اپنا شوق پورا کرکے دیکھ لے، اندازہ ہوجائے گا۔
میڈ یارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جن میں ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شامل تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کی وفاداری پر یقین ہے، تحریک انصاف کے سب ارکان متحد ہیں، اور تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے، انہیں اندازہ ہوجائے گا۔
ارکان نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ہم کہیں نہیں جار رہے ہیں اور ایسا سوچا بھی نہیں ،ہمارے بارے میں مطمئن رہیں، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ دوسری جانب اپوزیشن بھی تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر گیم مکمل ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…