کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنا باقی ہے حکمرانوں کے غرور اور انا پرستی دم توڑ چکی ہیں اقتدار بچانے کے لیے در در کی حاضری لگارہے ہیں اقتدار کے خاتمے کے بعد علی بابا اور انکے چالیس چوروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ عربیہ قاسم العلوم ضلع قلعہ عبداللہ میں حفاظ کرام کے سالانہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علما اسلام تحصیل کچلاک کے امیر مولانا خدائے دوست حافظ عبد القدیم اور دیگر رہنماں و مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عمران دور حکومت ناقص پالیسیوں اور نااہلیوں کے حوالے سے یاد رکھی جائینگی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی و بیروزگاری کی چکی میں پسواکر نان شبینہ کا محتاج بنوایا کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈز توڑدئیے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں عوام کے حضور پیش ہونے کی سکت نہیں عوام کی سکون اور خوشیاں چھیننے والوں کو سکون نصیب نہیں ہونگی۔حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنا باقی ہے حکمرانوں کے غرور اور انا پرستی دم توڑ چکی ہیں اقتدار بچانے کے لیے در در کی حاضری لگارہے ہیں اقتدار کے خاتمے کے بعد علی بابا اور انکے چالیس چوروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…