نال، معاوضوں کی عدم ادائیگی پر سی پیک تعمیراتی کام روک دیا گیا

نال(قدرت روزنامہ)بسیمہ تا خضدار N-30 روڈ پر تعمیراتی کمپنی کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔فیروزآباد، نال، کودہ اور گریشہ میں متاثرین زیر تعمیر سڑک پر جمع ہوگئے،انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائیں۔بسیمہ تا خضدار زیر تعمیر سی پیک روڈ کے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور متاثرہ زمینداروں نے فیروزآباد، نال، گریشہ اور کودہ کے مختلف مقامات پر متاثرہ زمینداروں نے تعمیراتی کمپنی کا کام روک دیا گیا۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چئیرمین و نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ عبدالجمید بلوچ، جنرل سیکریٹری ٹکری بشیر احمد جتک، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر شفیق الرحمان ساسولی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی ترجمان محمد یونس گنگو، انجمن تاجران خضدار کے رہنما آغا سمیع اللہ شاہ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنما میر نورالدین چھٹہ، جے یو آئی نظریاتی کے رہنما مولانا عبدالغفور کرخی، جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چئیرمین عبدالوہاب غلامانی، ٹرانسپورٹ یونین خضدار کے رہنما بشیر احمد حلیمی، بی این پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالنبی بلوچ سمیت متاثرہ زمینداروں اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے کودہ سے فیروز آباد تک کے مختلف مقامات پر دورہ کرکے تعمیراتی کمپنی کی مشینری و عملہ کو کام کرنے سے روک دیا۔واضح رہے کہ N-30 کے متاثرین دو سال گزرنے کے باوجود تاحال معاوضوں کے حصول سے محروم ہیں۔جس پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے معاوضوں کی ادائیگی تک زیر تعمیر سڑک N-30 پر کمپنی کو مزید کام کرنے سے روکنے کا اعلان کیا تھا۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی و متاثرہ زمینداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاوضوں کی ادائیگی فوری طور پر یقینی بنائی جائے بصورت دیگر احتجاج کو مزید وسعت دی جائیگی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago