بم دھماکے کے مجرمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا

(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ سانحے میں جو نقصان ہوا اس کا ازالہ نہیں ہوسکتا، واقعے کے مجرمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور میں امام بارگاہ اخوند آباد کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ، گورنر اور دیگر افراد نے شیعہ علماء سے ملاقات کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

خودکش حملہ آور نے تین سے چارسال تربیت حاصل کی تھی، سی سی پی او پشاور

اس موقع پر گورنر خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، قومی اتحاد کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔

شاہ فرمان نے کہا کہ واقعات کے پیچھے دشمن کے مقاصد کو سمجھنا ہوگا، دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

وزیرِاعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ واقعے کے مجرمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے پر کام کر رہے ہیں، غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

پشاور خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہوئے خودکش حملے کے مزید 6 زخمی انتقال کرگئے۔

ادھر پولیس نے خودکش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ روز 57 افراد کی میتیں لائی گئی تھیں، واقعے میں مزید 6 افراد کے انتقال کے بعد شہید افراد کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔

واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 37 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 زخمی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔

Recent Posts

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

6 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

14 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

22 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

29 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

42 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

49 mins ago