(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوری طریقے سے سلیکٹڈ کو بھگا کر انتقام لیں گے .
رینالہ خورد میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل جیالوں کی انٹری لاہور میں ہوگی، ہم مل کر اس سلیکٹڈ کو بھگائیں گےاور جمہوری طریقے سےا نتقام لیں گے .
انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کے خلاف سازشیں کی گئیں،جب پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی .
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے کسان کو پیسہ دلوایا اور انہیں بحرانوں سے نکلوایا، آپ نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تو پنجاب کو حق دلوایا .
. .