فرحت اللہ بابر نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی سیکشن 20 کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی سیکشن 20 کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو سماعت کریں گے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کی سیکشن 20 اظہار رائے کی آزادی اور معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی ہے، مجرمانہ ہتک عزت کا استعمال سیاسی اختلاف رائے اور میڈیا کی آزادی کو مجروح کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سیکشن 20 کے اختیارات آمرانہ ہیں جن کی جمہوری معاشرے میں کوئی جگہ نہیں، پیکا ترمیمی آرڈیننس پر عدالت پہلے ہی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر چکی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ یہ ترمیمی آرڈیننس بادی النظر میں غیر آئینی ہے، حکم امتناع کی متفرق درخواست میں آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

سیکریٹری قانون، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، چیئرمین پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago