(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ روز نواں کلی کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم گرفتار ہوگیا ہے .
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو پولیس چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، واقعے میں شریک ملزم کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، نواں کلی فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے .
واضح رہے کہ نواں کلی فائرنگ واقعے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے، ملزمان نے 2 گھروں میں گھس کر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کیا تھا .
واقعے میں 6 سالہ بچی اور 15 سالہ لڑکا زخمی ہوئے تھے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچی اور لڑکے کی حالت خطرے سے باہر ہے .
. .