یہاں چائے میں ایک چمچ جیم ملا کر پی جاتی ہے!!! مختلف ممالک کے چند ایسے دلچسپ طور طریقے جو آپ بھی اپنا سکتے ہیں

لاہور(قدرت روزنامہ) دنیا کی رنگارنگی کا احساس انسان کو اسی وقت ہوتا ہے جب کہ وہ مختلف ملکوں اور اس میں رہنے والے افراد کی تہذیب اور اس کے رسم و رواج کا قریب سے مطالعہ کرتا ہے۔ کچھ چیزيں جو ہمارے معاشرے میں روزمرہ کی روٹین کا حصہ ہوتی ہیں کئی دوسرے ملکوں میں سختی سے منع ہوتی ہیں جیسے کہ ہمارے ملک میں گرمی کے موسم میں ٹھنڈا پانی پینا تازگی اور فرحت کا باعث ہوتا ہے- لیکن کچھ ایشیائی ممالک ایسے بھی ہیں۔

جہاں سال کے بارہ مہینے نیم گرم پانی ہی پیا جاتا ہے اور وہاں پانی کو ٹھنڈا کر کے پینے کا تصور ہی محال ہوتا ہے- دنیا کے مختلف ممالک کے رنگا رنگ طریقے جو آپ بھی اپنا سکتے ہیں-آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ طور طریقوں سے آگاہ کریں گے جن کو اپنا کر ہم کچھ نیا اور بہتر کر سکتے ہیں۔ چائے میں چینی کی جگہ جیم ملا کر پی کر دیکھیں: دنیا بھر میں چائے کا شمار سب سے زيادہ پیے جانے والے مشروب کے طور پر کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر ملک کے اندر چائے پینے کا انداز دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ کہیں پر چائے کا صرف قہوہ پیا جاتا ہے اور ہمارے ملک میں چائے کا مطلب دودھ پتی چائے ہوتا ہے جس میں دودھ، چائے اور چینی کو اچھی طرح پکا کر پیا جاتا ہے- لیکن روس کے لوگوں کے حوالے سے یہ ایک خاص بات ہے کہ وہاں پر بھی چائے کا استعمال بہت ذوق و شوق سے کیا جاتا ہے- مگر وہاں کی سب سے خاص بات یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگ چائے میں چینی ملانے کے بجائے مٹھاس کے لیے چائے میں جیم یا مارملیٹ شامل کر دیتے ہیں- تجربہ شرط ہے اس کو کر کے دیکھ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے- صحت کے لیے گرم پانی کے فوائد: جاپان کے لوگوں کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ ان کی عمریں بہت طویل ہوتی ہیں اور ان کے ملک میں صحت کی صورتحال دنیا کے تمام ممالک کے مقابلے میں کافی بہتر ہے- اس حوالے سے جاپان اور دوسرے ممالک کے لوگوں میں بنیادی فرق گرم پانی کے استعمال کا ہے- جاپان کے اندر مختلف جگہوں پر گرم پانی کے ایسے پول موجود ہیں جہاں پر لوگ باقاعدگی سے نہ صرف نہاتے ہیں بلکہ اس پول میں کچھ وقت بھی گزارتے ہیں- جس سے ان کے نہ صرف اعصاب پر سکون ہوتے ہیں بلکہ تھکن بھی ختم ہو جاتی ہے اور اس طرح کا باتھ ان کو کئی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں بھی مدد دیتا ہے-

جاپان کے لوگوں کے اس عمل کو ہم بھی اپنا سکتے ہیں اور اس کی طرح صحت مند رہ سکتے ہیں ۔ خاندانی ملاپ میں ہر عمر کے لوگ شامل: عام طور پر لوگ اپنے ہم عصر اور ہم عمر افراد کے ساتھ مل بیٹھنا اور وقت گزارنا پسند کرتے ہیں مگر اٹلی کا شمار دنیا کے ان واحد ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پر بیک وقت میں اکثر مختلف عمر کے لوگ آپس میں چھٹی اور تہواروں کے موقع پر مل بییٹھتے ہیں- اور مختلف عمر کے لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات بھی شئير کرتے ہیں-جبکہ عام طور پر ہمارے ملک میں بڑوں کی محفل میں بچوں کے بیٹھنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے- لیکن اس طرح کی محافل اور پارٹیز کے انعقاد سے بچوں کی تربیت میں بہت مدد مل سکتی ہے- غسل خانے میں فرش پر گٹر لائن نہیں ہوتی ہے:امریکہ وغیرہ کے غسل خانے جب ویڈیو میں دیکھے جاتے ہیں تو ان کے خشک چمکتے ہوئے فرش بہت اٹریکٹ کرتے ہیں- اس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ امریکہ میں باتھ ٹب کے علاوہ گٹر لائن موجود نہیں ہوتی ہے- اس وجہ سے وہ اس جگہ کے علاوہ کہیں بھی پانی نہیں بہاتے ہیں- بظاہر دیکھنے میں تو یہ بہت اچھا لگتا ہے لیکن اگر امریکہ والے کبھی باتھ روم دھونا چاہیں تو یہ ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا ہے- اس وجہ سے ان کو باتھ روم کی صفائی کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ باتھ روم کو دھونے کے بجائے صرف پونچھا ہی لگانے تک محدود ہوتے ہیں- اس وجہ سے امریکہ والوں کو چاہیے کہ ہم سے سبق سیکھیں اور باتھ روم میں ایک گٹر لائن فرش پر بھی بنا دیں کیا خیال ہے ؟

Recent Posts

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

8 mins ago

وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…

15 mins ago

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

55 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

1 hour ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

1 hour ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

2 hours ago