لاہور(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی شہرت یافتہ بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں . سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سنی لیونی نے’’سوشل میڈیا ٹرولنگ‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ان کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں .
سنی لیونی نے کہاکہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے لوگ میرے بلز ادا نہیں کرتے، کھانا بنانے میں میری مدد نہیں کرتے، بچوں کے ڈائپرز بدلنے میں میرا ساتھ نہیں دیتے، بلکہ یہ ٹرولرز کسی بھی طرح میری زندگی میں شامل نہیں ہیں، یہ میری فیملی کا حصہ نہیں ہیں . ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس کا مقصد سراسر توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے . اداکارہ و ماڈل نے کہاکہ سوشل میڈیا پر تنقیدکرنے والوں کے کمنٹس کو نہ پڑھاجائے اور انہیں ’’بلاک‘‘ کردیا جائے، میں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں . سنی لیونی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر تنقید کرنے والوں کا مقصد صرف اور صرف توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے، یہ چھوٹے بچوں کی طرح ہوتے ہیں جو توجہ چاہتے ہیں . اداکارہ نے کہا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے کیونکہ یہ لوگ میری زندگی کا حصہ نہیں ہیں .
. .