بس بہت ہوگیا !! سنی لیونی سوشل میڈیا پر ’ٹرول‘ کرنیوالوں کیساتھ کیا کرتی ہیں ؟

لاہور(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی شہرت یافتہ بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سنی لیونی نے’’سوشل میڈیا ٹرولنگ‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ان کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔ سنی لیونی نے کہاکہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے لوگ میرے بلز ادا نہیں کرتے، کھانا بنانے میں میری مدد نہیں کرتے، بچوں کے ڈائپرز بدلنے میں میرا ساتھ نہیں دیتے، بلکہ یہ ٹرولرز کسی بھی طرح میری زندگی میں شامل نہیں ہیں، یہ میری فیملی کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس کا مقصد سراسر توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اداکارہ و ماڈل نے کہاکہ سوشل میڈیا پر تنقیدکرنے والوں کے کمنٹس کو نہ پڑھاجائے اور انہیں ’’بلاک‘‘ کردیا جائے، میں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔سنی لیونی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر تنقید کرنے والوں کا مقصد صرف اور صرف توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے، یہ چھوٹے بچوں کی طرح ہوتے ہیں جو توجہ چاہتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے کیونکہ یہ لوگ میری زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

30 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

34 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

58 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 hour ago