دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے، ہزارہ کمیونٹی کی حفاظت اور فلاح وبہبودکیلئے ایف سی بلوچستان نارتھ تمام ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی:- آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ

 

ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد دل و جان سے پاکستانی ہیں:- آئی جی ایف سی نارتھ

ہزارہ کمیونٹی کے افراد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:۔ عمائدین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے فرنٹیئر کور کے سینئر  حکام کے ہمراہ مری آباد کوئٹہ کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ اور چیرمین ہزارہ جرگہ حاجی فدا حسین نے آئی جی ایف سی کا استقبال کیا۔ ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین، جن میں میجر(ر) نادر علی، علامہ ہاشم مساوی، صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ اور چیرمین ہزارہ جرگہ حاجی فدا حسین شامل تھے، نے ائی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کا مری آباد کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہزارہ کمیونٹی کے افراد دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بلاتفریق اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔ آئی جی ایف سی نے ہزارہ برادری کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے لئے ہزارہ کمیونٹی کی قربانیاں اور مثبت کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان ہزارہ بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہے گی۔ آئی جی ایف سی نے ہزارہ کمیونٹی کی حفاظت اور بہتری کے لیے ایف سی کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات پر عمائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ آئی جی ایف سی نے گزشتہ روز فاطمہ جناح روڈ پر ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے میں شہید ہونیوالے ہزارہ برادری کے افراد کی فاتحہ خوانی کی اور ان کے لواحقین کیلئے 5، 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے آئی جی ایف سی نے تعلیم کے فروغ کیلئے مری آباد اور ہزارہ ٹاون میں

ایف سی کی جانب سے اسکولوں کے قیام کا وعدہ کیا اور ہزارہ جوانوں بشمول خواتین پر زور دیا کہ وہ ملک اور صوبے کی خدمات سرانجام دینے کیلئے ایف سی بلوچستان کو جوائن کریں۔ اس سلسلے میں ایف سی ہر ممکن سہولیات انہیں فراہم کرے گی۔ انہوں نے مری آباد میں سیکیورٹی کی فراہمی، کھیلوں کے انعقاد اور دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے متعلقہ اسٹاف کو بھی موقع پر ہدایات جاری کیں ۔
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ اور دیگر ایف سی حکام کے مری آباد کےاس دورے کو ہزارہ برادری اور علاقہ مکینوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کا ہمیشہ ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

1 hour ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

8 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

8 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

8 hours ago