عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کیلئے3 دن ہیں ورنہ جمہوری حملہ کریں گے

اوکاڑہ(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کیلئے3 دن ہیں ورنہ اسلام آباد میں جمہوری حملہ کریں گے، سلیکٹڈ کو بھگا کر جمہوری حکومت قائم کریں گے، ملکی دفاع اور قیادت کیلئے کھلاڑی کیلئے نہیں بلکہ قائد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ارکاڑہ رینالہ خورد میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن عمران خان نے لیے، ملکی دفاع اور قیادت کیلئے قائد کی ضرورت ہے کھلاڑی کی نہیں، پیپلزپارٹی کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے، ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا عمران خان کو کھلا میدان نہیں دیا، ہرضمنی الیکشن میں سلیکٹڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس 3 دن ہیں، ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ،جمہوری حملہ کریں گے، سلیکٹڈ کو بھگائیں گے اور جمہوری حکومت قائم کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ اہم مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں خورشید شاہ نے صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ریکوزیشن اور عدم اعتماد کے حوالے سے اسلام آباد میں اہم کام کرنے ہیں، جس کے لیے آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں، صرف اور صرف عمران خان کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے خورشید شاہ نے کہا کہ ریکوزیشن جمع کرانے کے فورا بعد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے اختتام پر قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مکمل یقین ہے عمران خان سے اس کی پارٹی کے لوگ بھی پریشان ہیں۔
حکومت کے بارہ سے تیرہ ایم این ایز اپنا فیصلہ کر چکے ہیں، یہ حکومتی ارکان اب عمران خان کی ناکامیوں کا وزن اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ ایک بات یقین سے کہہ سکتا عمران خان اپنی پارٹی چوہدریوں کی جھولی میں کبھی نہیں ڈالے گا۔ گارنٹی سے لکھ لو، وہ چیف منسٹری پرویز الہٰی کو نہیں دے رہا تھا، پارٹی کیسے دے گا۔

Recent Posts

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

13 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

44 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 hours ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

2 hours ago