میرابس چلے تو نور مقدم کے قاتل کوابھی گولی مار دوں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں قتل ہونی والی نور مقدم پر پورا ملک لرز اٹھا اور ہر طبقے سے اس کے حق میں آواز اٹھائی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرا بس چلے نور مقدم قتل کے ملزم کو گولی مار دوں۔راوالپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر 2023 میں ہوں گے، سیاست دان ہمیشہ ایسی باتیں کرتے ہیں کے 8 ماہ میں الیکشن ہونے ہیں۔
انہیں سمجھ آنی چاہیے پی ٹی آئی بہتر پوزیشن میں آرہی ہے، مستقبل میں سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔ میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ (ن) سے (ش) نکلے گی۔ آزاد کشمیر انتخابات میں بھی کہہ دیا تھا کہ پیپلز پارٹی دوسرے جب کہ (ن) لیگ تیسرے نمبر پر ہوگی اور ویسا ہی ہوا۔

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا یہ وزیر اعظم عمران خان کو ہی پتہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے جن ٹیکسیوں میں سفر کیا ان کے ڈرائیوروں کو چھوڑ دیا گیا ہے، یہ سب بے گناہ ہیں اور یہ کل 6 لوگ تھے، اسلام آباد حساس شہر ہے، خطرات ہیں لیکن موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

لال حویلی کے قریب فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں،مجھ پر بھی حملے ہوئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ نور مقدم کیس کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،میرا بس چلے نور مقدم قتل کے ملزم کو گولی مار دوں۔سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کرکے صوبائی حکومت اپنا نقصان خود کرے گی، انہیں وزیر اعظم کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی نقل کرنی چاہیے۔اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عنقریب آپ اچھی اچھی خبریں سنیں گے، حکومت کے آخری دو سال صرف غریبوں کے لئے کام کروں گا، لئی ایکسپریس بن گئی تو سیاست سے ریٹائر ہوجاؤں گا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

16 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

46 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

56 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago