پی ٹی آئی ارکان کی عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئےوزیراعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو مکمل حمایت کا یقین دلا دیا، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں، مطمئن رہیں ارکان اسمبلی کہیں نہیں جار رہے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ریاض فتیانہ اور نصراللہ دریشک و دیگر ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی پُراعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، نمبر گیم بھی پورے ہیں۔ جس پر ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ کہیں نہیں جار رہے ہیں، ایسا سوچا بھی نہیں، مطمئن رہیں، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے آپ کی وفاداری پر یقین ہے، تحریک انصاف کے سب ارکان متحد ہیں۔ تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا بھی شوق پورا کرکے دیکھ لے، ان کو اندازہ ہوجائے گا۔ دوسری جانب سینٹیر فیصل جاوید نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں ایک اہم خطاب کریں گے اور عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بےنقاب کرینگے۔
سینٹیر فیصل جاوید نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بڑےانکشافات سامنے آنے والے ہیں۔ اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرناپڑے گا۔انشاءاللہ۔

Recent Posts

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

3 mins ago

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

19 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

49 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 hours ago