حکومت کی اہم شخصیت وفاقی وزیر کا جہانگیرترین سے رابطہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت کی اہم شخصیت وفاقی وزیر نے جہانگیرترین سے رابطہ کیا ہے، وفاقی وزیر نے ان کی خیریت دریافت کی، جہانگیرترین کو ڈاکٹر نے ایک ہفتہ مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اے آروائی کے مطابق اہم حکومتی شخصیت نے جہانگیرترین سے لندن میں ٹیلفونک رابطہ کیا ہے، جس میں وفاقی وزیر نے جہانگیرترین کی خیریت دریافت کی۔
بتایا گیا ہےکہ جہانگیرترین اپنے ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے جہانگیرترین کو مزید ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس کے باعث جہانگیرترین کا مزید ایک ہفتہ لندن میں قیام کرنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اے آر وائی نیوز کی ہی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر جہانگیر ترین نے لندن سے فوری واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین کی آئندہ دو تین روز میں وطن واپسی کا امکان ہے۔ لندن سے واپسی پر جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی طلب کیا جائےگا، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔جہانگیر ترین گروپ کے اندرونی ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں شامل اکثریت ارکان اسمبلی کا جھکاؤ اپوزیشن جماعتوں کی جانب ہے تاہم فیصلے کا حتمی اختیار جہانگیر ترین کو دیا گیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنما ‘ جہانگیر ترین’ اچانک بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر سیاستدان لندن روانہ ہو گئے تھے۔ جہانگیر ترین 3 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے تھے۔ جہانگیر ترین کی طبیعت پرانے مرض کے باعث خراب ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما تین دن بیماری کے باعث اسپتال داخل رہے ۔ تاہم جہانگیر ترین کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے جہانگیر ترین کو مکمل آرام کی ہدایت کی تھی۔

Recent Posts

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

4 mins ago

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

19 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

50 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 hours ago