پاکستان اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقیں فیلکن ٹیلن آپریشنل ائیربیس پر اختتام پزیر ہوگئیں ۔ ترجما ن پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل زاہد محمود ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (پرسنیل) اور امریکی سفیر محترمہ انجیلا ایگلر نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس پر جاری پاکستان اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقوں فیلکن ٹیلن کا معائنہ کیا۔ فضائی مشقوں کا آغاز 26 فروری کو پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی تعیناتی سے ہوا۔ مشق کا مقصد حقیقت پسندانہ عصری منظرناموں میں پیچیدہ فضائی آپریشنز میں انٹر

آپریبلٹی کا فروغ تھا۔ ائیر مارشل زاہد محمود نے دونوں فضائی افواج کے عملے سے بات چیت کرتے ہوئے شرکاء کو مشقوں کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ان اہم مشقوں کے بہترین اور پیشہ ورانہ انعقاد پر فضائی اور زمینی عملے کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فضائی افواج کے درمیان قابلِ رشک دوستانہ تعلقات کی تاریخ ایک طویل عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مشقیں دونوں فضائی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون اور انٹرآپریبلٹی کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

Recent Posts

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

13 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

44 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 hours ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

2 hours ago