ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی . نجی ٹی وی ایکسپر یس کے ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور باضابطہ شمولیت اختیار کی البتہ وہ باضابطہ شمولیت کا آج اعلان کریں گے .

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی . وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیتکا فیصلہ کرلیا . ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے تمام معاملات

طے پا گئے، چیئرمین پیپلزپارٹی آج لاہور میں ندیم افضل چن کی رہائش گاہ جائیں گے . ذرائع نے بتایا کہ ندیم افضل چن بلاول بھٹو کے گھر آمد پر پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے . ندیم افضل چن نے 13 جنوری کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دیا تھا، ندیم افضل چن نے پارٹی امور پر پی ٹی آئی سے استعفیٰ دیا تھا . ذرائع کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن نے اختلافات کے باعث معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دیا تھا، وزیراعظم نے جنوری 2019 میں ندیم افضل چن کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا، ندیم افضل چن نے اپریل 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں