محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاترز، ریسٹورانٹس بند رہیں گے، لاک ڈاؤن 12 اگست تک نافذ رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے تیرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، ان علاقوں میں علامہ اقبال ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن،شالیمار ٹاؤن، گلبرگ، سمن آباد سمیت کینٹ کے کچھ علاقے شامل ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ذریعے 12 اگست تک آمدورفت کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی سی لاہور کی درخواست پر محکمہ صحت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاترز، ریسٹورانٹس بند رہیں گے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام مذہبی ، سیاسی ، ثقافتی اور پرائیویٹ اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں میں صرف اشیائے ضروریہ سے متعلق کاروبار کھل سکیں گے۔ بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں گروسری اور فارمیسیز کھل سکیں گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران ہسپتالوں، کلینکس ، لیبارٹریز کے اہلکاروں کو استثنیٰ حاصل ہوگی۔ دوسری جانب حکومت کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 18 سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے پر غور کررہی ہے تاہم ویکسی نیشن سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مزید تیز کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے ،18 سال سیکم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور ویکسی نیشن سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسی نیشن سٹریٹیجی پر غورجاری ہے ، پہلے مرحلے میں 15سی18سال کے افراد کی ویکسی نیشن اور دوسرے مرحلے میں 12 سے 15سال کے بچوں کی ویکسی نیشن پر غور ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق نادراسی18سال سے کم عمرافرادکی ویکسی نیشن پرمشاورت ہوگی، آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت24بڑے شہراولین ترجیح ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

8 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

38 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

49 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago