کراچی(قدرت روزنامہ) بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کے ڈرون آپریٹر سے ملاقات کے بعد اسے معاف کر دیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے کہنے پرپولیس نے ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین اور عملے کو بھی چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ کو زخمی کرنے والے ڈرون آپریٹر کو معاف کردیا۔
دو روز قبل پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران ڈرون کیمرا لگنے سے آصفہ بھٹو زرداری زخمی ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کے زخم پر پانچ ٹانکے آئے۔تاہم بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کے ڈرون آپریٹر سے ملاقات کے بعد اسے معاف کر دیا جبکہ سکیورٹی پر تعینات پولیس نے ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین اور عملے کو بھی چھوڑ دیا۔
اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف اور مریم نواز نے آصفہ بھٹوزرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور مریم نواز نے آصفہ بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے تم اور مارچ کے تمام شرکا محفوظ ہوں گے۔اس سے قبل آصفہ بھٹو نے بھی اپنے لیے دعائیں اور محبت کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بروقت اسپتال پہنچانے پر پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔
ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے تھے جبکہ بلاول نے اپنی اجرک بہن کے زخم پر رکھ دی تھی۔آصفہ کو فوری طور پر طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کیا گیا تھا۔دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے آصفہ کی آنکھوں کے پاس پٹی بندھے ہونے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مسکرا رہی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…