گوگل کا پاکستان سمیت 5ایشیائی ممالک کیلئے 75 لاکھ ڈالر کووڈگرانٹ کا اعلان

نیویارک(قدرت روزنامہ)گوگل نے پاکستان سمیت 5 ایشیائی ممالک کے لیے کووڈ19 ریلیف کے تحت 75 لاکھ ڈالر گرانٹ اور دیگر اقسام کی معاونت کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے گوگل ڈاٹ آر جی کے بیان میں کہا گیا کہ گوگل نے یہ اعلان اس لیے کیا ہے کہ وہ ممالک جہاں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے وہاں وبا کے موجودہ بحران کا خاتمہ کیا جاسکے۔گوگل کا انسان دوست ادارہ Google.org، یونیسف کو بھی 15 لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا تاکہ پاکستان، تھائی لینڈ، ملائیشیا، ویتنام اور فلپائن سمیت 5 ممالک میں

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درکار فوری معاونت فراہم کی جاسکے۔اس گرانٹ کو استعمال میں لاتے ہوئے یونیسیف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز میں خواتین ویکسینیٹرز تعینات کرے گا تاکہ پاکستان میں ویکسین لگانے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے اور ویکسین کمیونیکیشن کو فروغ دیا جاسکے۔علاوہ ازیں یونیسیف، وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے اور مستقبل میں آنے والی کورونا وائرس کی نئی لہروں سے ہونے والی ممکنہ اموات میں کمی کے لیے حکومتوں اور کمیونیٹیز کی مدد بھی جاری رکھے گا۔مذکورہ اعلان کرتے ہوئے گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان فرحان قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافہ ہمارے نظام صحت پر غیر معمولی دبائوکا باعث بن رہا ہے اور گوگل ڈاٹ او آر جی کی جانب سے یونیسیف کے لیے اِس گرانٹ کا مقصد، اس نازک وقت میں، پاکستان کے لیے تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم معلومات اور تمام عوامل کی مکمل فراہمی یقینی بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں گے تاکہ تمام پاکستانی باخبر، مربوط رہیں اور،اس بحران میں محفوظ رہیں۔دوسری جانب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے یونیسیف کی ریجنل ڈائریکٹر کیرن ہلشوف نے کہا کہ ہم گوگل ڈاٹ او آر جی کی جانب سے یونیسیف کے لیے امداد کی فراہمی پر مشکور ہیں۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور راولپنڈی پہنچے بغیر واپس پشاورروانہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان…

3 mins ago

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

2 hours ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago