بندے پورے ہیں تو اسمبلی کا اجلاس بلائیں رانا ثناء اللہ کا عمران خان کو چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ بندے پورے ہیں تو اسمبلی کا اجلاس بلائیں،عمران نیازی کا اپنے ممبران پہ خریدے جانے کا الزام لگانا ممبران کی تضحیک ہے ،اپنے ارکان پر الزام نہ لگائیں جو عوام کو کنگال کرنے پر آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ،دیگر ارکان کو چھوڑیں، پرویز خٹک پہلے اپنے بھائی کو تو پی ٹی آئی میں واپس لے آئیں۔ بڑھکیں مارنے اور روزانہ ہلکان ہونے کے بجائے اسمبلی اجلاس بلائیں، دودھ کا دودھ اور پانی

کا پانی ہوجائے گا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چپڑاسی، گلے کی کمائی کھانے اور جہانگیر ترین کے خرچے پر الیکشن لڑنے والے عمران نیازی کے سگے بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بندے پورے ہیں تو اسمبلی کی کرسیاں کیوں اکھاڑدیں، قالین کیوں اکھاڑ دئیے؟۔انہوں نے کہاکہ اپنے وزرا پر خریداریوں کے الزامات لگارہے ہیں، حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کرلیا ،عمران نیازی بلاتاخیر اجلاس بلائے اوراپنے دعووں کو سچ کردکھائے ۔ انہوں نے کہاکہ بڑھکیں مارنے اور روزانہ ہلکان ہونے کے بجائے اسمبلی اجلاس بلائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران نیازی دیر نہ لگائیں، فوری اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد کا ناکام بنادیں ،عمران نیازی اور وزرا کی بوکھلاہٹ ان کے بیانات سے عیاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ارکان پورے ہیں تو اپوزیشن ارکان کی خریداری کی ضرورت کیوں پڑی؟،جن کو کچے گھر اور غریب نظر نہیں آتے، انہیں اب حقیقت نظر آنا بند ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ساون کے اندھے ہیں، انہیں ہر طرف ہرا ہرا ہی نظر آئے گا ،عمران نیاز ی اور وزرا کی آنکھیں جلد کھل جائیں گی، جلد حقیقت کا پتہ چل جائے گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل پیر کو اسلام آباد میں ہوگا ، مسلم لیگ (ن )کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو شام چھ بجے سے قبل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹریٹ چک شہزاد میں شام چھ بجے منعقد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت میاں شہباز شریف کریں گے۔

Recent Posts

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

5 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

19 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

32 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

37 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

43 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

50 mins ago