پشاوردھماکہ ،نیویارک کے ایک ہی خاندان کے 4قریبی رشتہ دار شہیدہوئے ،اہلخانہ غم سے نڈھال

نیو یارک (قدرت روزنامہ)پشاور کی جامع مسجد امامیہ کے بم دھماکے میں ہونیوالی اموات میں نیویارک کی ایک ہی فیملی کے 4رشتے داروں کو اس سے چھین لیا ،روزنامہ جنگ میں عظیم ایم میاں کی خبر کے مطابق نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی میں ہیلتھ انشورنس کے شعبے میں سالہاسال سے کمیونٹی کی رہنمائی اور خدمت انجام دینے والی خاتون مہوش فاطمہ کےماموں میر شہادت حسین ، خالہ زار بھائی رضا میر ، پھوپھی زاد ناصر علی ، کزن سید اکبر علی اور متعدد رشتہ دار اس دھماکے میں شہید ہوگئے ۔ مہوش کی ایک چچا زاد مسجد کے دوسرے فلور پر

نماز پڑھ رہے تھے اس لئے وہ بچ گئے ،مہوش فاطمہ نے بتایا کہ میرے خاندان کے ان قریبی رشتہ داروں کی موت نے میرے والدین اور خاندان کے دیگر افراد پر قیامت ڈھا دی ہے اور ہم امریکہ میں رہ کر بھی پشاور کے دھماکے میں اپنے پیاروں کی موت سے زندگی کے سب سے بڑے المیے سے دوچار ہیں ، ہمارے بچوں اور ہماری زندگی ہمیشہ متاثر رہے گی ،صبر و شکر کے سوا کوئی چارہ نہیں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں اور شخصیات کی جانب سے مہوش سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اس دھماکے میں خاندان کے علاوہ دیگر عزیز بھی مہوش نے کھوئے ہیں ۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

1 hour ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

1 hour ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago