یوکرین کی ٹک ٹاک رپورٹر،انٹرنیٹ پر وائرل

کیف (قدرت روزنامہ) جنگ کچھ لوگوں کے کے لیے تباہی لاتی ہے، لیکن یوکرین کی بیس سالہ ٹک ٹاکر اس جنگ کی وجہ سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔
بی بی سی کے مطابق کچھ ہفتے قبل تک یوکرین کے دارالحکومت کیف کی رہائشی مارتا وسیوتا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد چند سو تک محدود تھی۔
اس وقت تک وہ میوزک پر لپ سنک کرکے اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرتی تھی، لیکن جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا توانہوں نے بھی یوکرین پر روسی جارحیت کو اپنی ویڈیوز کا موضوع بنا لیا۔
23 فروری کے بعد سے وہ زمین پر ہونے والی جنگی کارروائیوں کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر رہی ہیں۔ ان ویڈیوز کی بدولت ان کے ویوز کی تعداد سینکڑوں سے بڑھ کر لاکھوں پر جا پہنچی ہے۔
انگریزی، یوکرینی اور روسی زبان پر عبور رکھنے والی مارتا نے میڈیا کو بتایا کہ ’ میں اپنی ویڈیو سے دنیا کو دکھا نا چاہتی ہوں کہ یوکرین صرف یوکرین کے شہریوں کا نہیں، بلکہ ہر ایک کا مسئلہ ہے۔‘ان کا کہنا ہے کہ حملے کی خبر سنتے ہی میں نے ٹی وی پر دیکھا تو ہر طرف اسی کی خبریں چل رہی تھیں، میرا فون میں روسی حملے سے متعلق خبریں اور ویڈیوز بھر چکی تھیں۔
مین نے ان تمام ویڈیوز کو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرکے سوگئی تھی لیکن صبح یہ دیکھ کر میری حیرت کی انتہا نہیں رہی کہ ان ویڈیوز پر راتوں رات 90 لاکھ ویوزآچکے تھے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

4 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

6 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

14 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

17 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

19 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

19 mins ago