پشاور(قدرت روزنامہ)کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز، حکومت اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے ،اس مقصد کے لئے تمام اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کوہاٹی گیٹ میں واقع امام
بارگاہ حسین آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سانحہ کوچہ رسالدار پر اہل تشیع کے رہنماؤں سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا ۔ سانحہ کوچہ رسالدار کے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ گورنر، وزیر اعلی اور کورکمانڈر نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر جنگ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاواقعہ انتہائی افسوسناک اور قومی اتحاد و اتفاق کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔اس طرح کے واقعات کے پیچھے دشمن کے مقاصد کو سمجھنا ہوگا۔دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعلی محمود خان نے کہا آج یہاں حاضر ہونے کا مقصد شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کرنا ہے۔اس سانحے میں جو نقصان ہوا اس کا آزالہ نہیں ہوسکتا۔لیکن اس واقعے کے مجرمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔واقعے کے مجرمان تک پہنچنے اور آئیندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے پر کام کر رہے ہیں، وزیر اعلی نے کہا سرذد ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جو عناصر قوم میں نفاق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہم مل جل کر ان کو ناکام بنائیں گے، وزیر اعلی محمود خان نے کہا یہ ایک مشکل جنگ ہے لیکن ہم مل جل کر لڑیں گے تو کامیاب ہونگے۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا سکیورٹی فورسز، حکومت اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔اس مقصد کے لئے تمام اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تمام وسائل بروئیکار لائیجائیں گے۔ امامیہ جرگے کے رہنماؤں کی طرف سے تعزیت کے لئے تشریف لانے پر گورنر، وزیر اعلی اور کورکمانڈر کا شکریہ ادا کیا اور دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے آپس میں قومی اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ امامیہ جرگہ نے کہا کسی بھی سیاسی جماعت کو اس واقعے پر اپنی سیاست چمکانے نہیں دیں گے۔دریں اثناء کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ کور کمانڈر نے ہسپتال میں زیر علاج سانحہ کوچہ رسالدار کے زخمیوں کی عیادت کی۔ کورکمانڈر نے زخمیوں کے حوصلے کو سراہا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…