میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے لیے نئی پالیسی جاری کردی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات برائے 2021 کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت امیدواروں کو اختیاری مضامین کے تمام پرچے لازمی پاس کرنا ہوں گے اور اختیاری مضامین میں حاصل نمبرز ہی لازمی مضامین کے نمبرز شمار کیے جائیں گے ، اس کے علاوہ نئی پالیسی کے تحت اختیاری مضامین کے تمام پرچوں میں فیل ہونے کی صورت میں دوبارہ امتحان دینا پڑے گا۔
دوسری طرف کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے امتحانات اب نہیں ہوں گے ، ان کی تاریخ بڑھائی جائے گی ، صوبائی وزراء نا صر حسین شاہ ، مرتضیٰ وہاب ، قاسم سراج سومرو ویگر کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 8 اگست 2021ء تک لاک ڈاون لگانے کا اعلان کیا اور کہا کہ انشااللہ 9 اگست کو ہم پابندیاں ہٹانے کی پوزیشن میں ہوں گے لیکن اس وقت بھارتی قسم کا کورونا وائرس ڈیلٹا ویرینٹ 100 فیصد تک ہوگیا ہے ، یہ بڑا خطرناک ہے اور کم ازکم پانچ لوگوں کو متاثر کرتا ہے اسی وجہ سے کراچی میں کورونا کیسز زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں اور تین دنوں میں ڈھائی ہزار کیسز آرہے ہیں اور کراچی می سماجی فیصلہ مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کےآغازسے ٹاسک فورس متحرک انداز میں کام کررہی ہے، ٹاسک فورس نےمشکل مگر سود مند فیصلے کیے ، گزشتہ سال مکمل لاک ڈاون کا فائدہ ہوا اور ٹاسک فورس فیصلوں کی وجہ سے نقصان کم ہوا ، اس کے علاوہ ہم نے صحت عامہ کی سہولیات کو بڑھاکر مزید بہتر کیا ، کورونا کی تیسری لہر میں ہم سے زیادہ شمالی علاقہ جات اور لاہور میں نقصان ہوا جس کی وجہ سے لاہور میں کرفیو جیسے اقدامات کیے گئے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

10 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

40 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

50 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago