کوئٹہ میں اسکول یونیفارم اور درسی کتابیں بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں اسکول یونیفارم اور درسی کتابیں بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگئیں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوتے ہی کتابوں اور یونیفارم کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے تو وہیں مہنگائی سے خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان دیکھائی دیتے ہیں رپورٹ کر رہے ہیںکوئٹہ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوتے ہی درسی کتابوں اور یونیفارم کی دکانوں پر طالب علموں اور والدین کا رش لگ گیا ہے کتابوں کاپیوں اور اسٹیشنری سمیت یونیفارم کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے درسی اشیاءمیں بے تحاشا اضافے پر خریدار حکومت سے شکوہ کر رہے ہیں تو وہیں دکاندار بھی مہنگائی سے پریشان دیکھائی دیتے ہیںتاجر خریدار تو پریشان ہیں ہی تو وہیں اسکول کے بچے بھی اپنی پسندیدہ اسٹیشنری کی اشیاء خریدنے سے محروم نظر آتے ہیں،والدین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ تعلیم جیسے بنیادی شعبے کو مدنظر رکھتے ہوئے درسی اشیاء اور اسکولوں کی فیسوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے

. .

متعلقہ خبریں