انسانیت کو جن بحرانوں کا سامنا ہے دعا ہے نیا سال خوشحالی کا سال ثابت ہو,حاجی لشکری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ فارسی کے عظیم شاعر حکیم نظامی گنجوی نے جس اعتدال کا پیغام دیا عالم اسلام کوآج اس کی اشد ضرورت ہے، حکیم نظامی گنجوی جیسی شخصیت فارسی زبان یا کسی قوم کے نہیں یہ پوری دنیا کا اثاثہ ہیں۔یہ با ت انہوں نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے زیر اہتمام جشن عید نوروز کی آمد اور فارسی کے عظیم شاعر حکیم نظامی گنجوی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تقریب سے قونصل جنرل ایران حسن درویش وند، سید حسن تقی زادہ ، علامہ ہاشم موسوی ، رفیق رفیقی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر شعرائ کرام نے اپنے اشعار پیش کئے۔سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ انسانیت کو جن بحرانوں کا سامنا ہے دعا ءہے نیا سال خوشحالی کا سال ثابت ہو۔ انہوںنے جشن نوروز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خزاں کے گزرجانے پر محنت کش ، زمیندار، نئے سال کا آغاز کرتے ہوئے انفرادی اور اجتماعی طور پر خوشیاں مناکر سال نو کا آغاز کرتے ہیں ، نوروز کا تعلق خالصتاً موسم اور زرعی کلچر سے ہے۔ انہوں نے حکیم نظامی گنجوی کو بہار کا باغیچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹے سے مدرسہ سے تعلیم حاصل کرنے والے نظام گنجوی کا کمال ہے کہ ان کی علمی ادبی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہم سب یہاں جمع ہیں۔حکیم نظامی گنجوی نے ایک مڈل کلاس خاندان میں آنکھ کھولی اور ایک چھوٹے سے مدرسہ سے تعلیم حاصل کرکے فارسی کے عظیم شعرا چمکتے ستارے عمر خیام،عبدالرحمن ، فردوسی ، حافظ عالی، بابا طاہر حریان جیسے بڑے ناموں کی صف میں شامل ہوئے۔ ان کی کتاب ،داستان گوہی سماج کیلئے رہنمائہے انہوںنے اعتدال کا پیغام دیا جس کی آج عالم اسلام کو اشد ضرورت ہے تاکہ باہمی محبت اور بھائی چارے سے آگے بڑھیںانہوںنے کہا کہ حکیم نظامی گنجوی جیسی شخصیت فارسی زبان یا ایک قوم کے نہیں یہ پوری دنیا کا اثاثہ ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

16 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

43 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

52 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago